کم آمدنی والا طبقہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا منتظر، نرخ قوتِ خرید سے باہر

May 19, 2026 | 15:22:PM
کم آمدنی والا طبقہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا منتظر، نرخ قوتِ خرید سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد)کم آمدنی والا طبقہ گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید متاثر ہ،اوپن مارکیٹ میں نرخ عام شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت 598 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کوکنگ آئل 618 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح درجہ دوم گھی 540 روپے فی کلو اور آئل 560 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے، جبکہ درجہ سوم گھی اور آئل کی قیمت 470 روپے فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:واہ کمال ہو گیا۔۔۔نئی گاڑی کی مارکیٹ میں دھوم!

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گھریلو بجٹ شدید دباؤ کا شکار ہے اور شہری حکومت سے فوری ریلیف کے منتظر ہیں۔