بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس مؤخر

May 19, 2026 | 00:22:AM
بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس مؤخر
کیپشن: بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس مؤخر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریٹس کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس آئندہ ماہ جون تک مؤخر کر دیا گیا ہے.

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کا مجوزہ شیڈول رواں ماہ 20 مئی تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس انعقاد انتظامی مصلحتوں کے باعث رواں ماہ ممکن نہیں.

 ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 7 افسران، پولیس سروس کے 5، سیکرٹریٹ گروپ کے ایک افسر کی گریڈ 22 میں ترقی متوقع ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس اور انفارمیشن گروپ کے ایک ایک افسر کی ترقی متوقع ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی تمام تیاری مکمل ہے.

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان