چودھری سرور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر ، چودھری شافع جنرل سیکرٹری منتخب

Mar 19, 2023 | 18:38:PM
چودھری سرور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر ، چودھری شافع جنرل سیکرٹری منتخب
کیپشن: چودھری سرور، چودھری شافع حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کااجلاس ہوا،صوبائی کونسل نے چودھری سرور کو پنجاب کا صدر، چودھری شافع کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ چودھری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سیاسی سفر کے 50 سال ہو گئے ، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاﺅ گھیراﺅ کا متحمل نہیں ہو سکتا،سربراہ ق لیگ نے کہاکہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض رہنماﺅں کے پاس جانے کو تیار ہوں، ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان اور مایوس ہے ،ان کاکہناتھا کہ مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے، تمام قوتیں ملکر پاکستان کا سوچیں۔
اس موقع پر چودھری سرور نے کہاکہ اعتماد کے اظہار پر چودھری شجاعت اور پارٹی کا شکرگزار ہوں ،چودھری شافع نے کہاکہ مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری بننا اعزاز ہے، پارٹی کو فعال بنائیں گے، کارکنوں پر فخر ہے، حقیقی کارکنوں کو عزت دیں گے ۔
چودھری سالک حسین نے کہاکہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، روایتی سیاست نہیں کریں گے، ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں ، مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ کیسا گزرے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا