رمضان المبارک کا پہلا عشرہ کیسا گزرے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Mar 19, 2023 | 17:50:PM
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ کیسا گزرے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،کراچی کے کچھ علاقوں میں 20 مارچ تک بارشیں ہو سکتی ہیں،ا±نہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار کارکن کو ’نانی‘یاد آگئی