کراچی: ائیرپورٹ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Mar 19, 2023 | 10:55:AM
کراچی: ائیرپورٹ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) انٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ائیر پورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

   اے این ایف نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، سلیم سنٹر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

ذرائع کے مطابق مسافر اختر جہاں نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا اور اس نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق مسافر کا تعلق خیبرپختونخواء کے ضلع مردان سے ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔