این اے 249 پر ٹکٹ کا تنازع، پی ٹی آئی کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

Mar 19, 2021 | 18:41:PM
این اے 249 پر ٹکٹ کا تنازع، پی ٹی آئی کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل واوڈا کی نشست این اے 249 پر ٹکٹ کے تنازع پر پی ٹی آئی کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی مستعفی ہو گئے ، رکن اسمبلی شہزاد اعوان مستعفی ہو گئے اوراپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو ارسال کردیا۔
ملک شہزاداعوان کاکہناہے کہ پارلیمانی بورڈ نے نامناسب اور کمزور امیدوار کو ٹکٹ دیا ،اپنے گھر سے اپنی ہی جماعت کا جنازہ نکلتے نہیں دیکھ سکتا ۔
شہزاداعوان کاکہناتھا کہ ہم پر مسلط کئے گئے امیدوار کی تاریخ دیکھ لیں، لیڈرشپ کو میرے موقف کی سمجھ آجائے گی ،امجد آفریدی پہلے یوسی اور پھر اپنے حلقے سے الیکشن ہارے ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ امجد آفریدی نے ہارنے کیلئے میرے حلقے کا انتخاب کیا جو کسی صورت قبول نہیں ،پورے ملک کی نظریں این اے 249 پر لگی ہیں ۔