گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے بعد الیکشن کمیشن نے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کو خواتین کی تین مخصوص نشستیں دی گئی ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے حصے میں ایک، ایک مخصوص نشست آئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس کی تین مخصوص نشستیں بھی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کر دی ہیں، اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک، ایک ٹیکنوکریٹ نشست الاٹ کی گئی ہے۔
مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی مجموعی نمائندگی کی تصویر مزید واضح ہو گئی ہے، جبکہ حکومت سازی اور پارلیمانی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کا عمل بھی تیز ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میرے بچوں نے دوبارہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا،انجلیناجولی