چودہ سال پہلے والدین سے بچھڑنےوالی بچی آج گھر واپس پہنچ گئی

Jun 19, 2026 | 22:02:PM
 چودہ سال پہلے والدین سے بچھڑنےوالی بچی آج گھر واپس پہنچ گئی
کیپشن: چودہ سال بعد اپنے پیاروں سے ملنے والی خاتون ایدھی ہوم سے رخصت ہو رہی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گھر والوں سے بچھڑ جانے والی لڑکی چودہ سال بعد والدین سے ملنے میں کامیاب ہو گئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن نےاپنئے یتیم خانے میں پرورش پانے والی  گمشدہ لڑکی کو 14 سال کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

میڈیا مین سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایدھی شلٹر ہوم  سہراب گوٹھ میں 16 اپریل 2012 کو کراچی کینٹ ریلوے ہیلپ سینٹر سے  ایک لاوارث بچی کو لایا گیا تھا۔ اس وقت اس بچی کی عمر 14 سال کے لگ بھگ تھی۔  اس کے والدین اور وارث سامنے نہیں آئے اور بچی ایدھی ہوم میں مقیم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان 

14 سال کی عمر  یتیم خانے میں داخل ہونے والی اس بے سہارا  بچی کو آج  19 جون 2026   کو  14 سال بعد 28 سال کی عمر میں ان کے ورثا سے ملنا نصیب ہو ا۔ ایدھی شیلٹر کی انتظامیہ نے مناسب شناخت کا عمل مکمل کرنے کے بعد بچی کو ان کے ورثا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔   
ایدھی ہوم سہراب گوٹھ شیلٹر ہوم سمیں 14 سال گزار دینے  والی بچی اب 28 سال کی سمجھدار خاتون ہیں۔ ان کے والدین پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔ اب انہیں ان کی بہن اور بہنوں لینے کے لئے ایدھی ہوم آئے۔ ایدھی ہوم انتظامیہ نے پنجاب سے آنے والی بہن اور بہنوئی ک کو شناخت کا عمل مکمل کرنے ےک بعد خاتون کو ساتھ لے جانے ک یاجازت دے دی۔  14 سال بعد گم ہوئی بچی آج  اپنے آبائی گھر روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   لبنان میں جنگ بندی ہو گئی