پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی متوقع ہے :اسحاق ڈار

Jun 19, 2026 | 14:17:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی متوقع ہے :اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جائزے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئیں گے، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 59 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ معاہدے پر امریکی صدر نے فرانس میں دستخط کیے۔ ان کے مطابق ابتدائی منصوبے کے تحت تقریب جنیوا میں ہونا تھی، تاہم بعض انتظامی اور سفارتی وجوہات کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول 325 روپے فی لیٹر، نئی قیمت سامنے آگئی

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے باعث ایرانی قیادت بھی مختلف مصروفیات میں ہے، تاہم خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے مثبت اثرات پاکستانی صارفین تک پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، تاہم اسحاق ڈار کے بیان نے عوام میں بڑے ریلیف کی امید پیدا کر دی ہے۔