کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

Jun 19, 2026 | 12:52:PM
کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کراچی پورٹ نے مالی سال ختم ہونے سے پہلے 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز ہینڈل کر لئے، جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ کراچی پورٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی، ریکارڈ کنٹینر ہینڈلنگ بحری شعبے پر کاروباری اعتماد کا مظہر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب ، دبئی جانے  والے مسافر دھر لیے گئے!

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی کامیابی کے پی ٹی افسران اور کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس صلاحیت مزید مستحکم ہو رہی ہے، پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹکس حب بنانے کا مشن جاری رہے گا۔

چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ بندرگاہی اصلاحات اور جدید انفراسٹرکچر سے کارگو ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوا، کراچی پورٹ قومی معیشت اور سمندری تجارت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔