طوفانی بارش، حادثات میں 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،الرٹ جاری

Jun 19, 2026 | 12:27:PM
 طوفانی بارش، حادثات میں 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ڈی آئی خان، اپر دیر، کوہاٹ اور اورکزئی میں حادثات کے علاوہ 4 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں گردآلو آندھی کے بعد کہیں تیز توکہیں ہلکی بارش ہوئی، کوٹ قیصرانی کے مقام پر نالے میں مسافر پھنس گئے اور ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 10 افراد کو ندی سے باہر نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ
فیصل آباد میں کوکیانوالہ روڈ پرمکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، میاں چنوں میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، بارشوں کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور ریسکیو اداروں، مشینری و ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔