اسلام آباد معاہدے کے بعد امریکا ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہوگا۔
سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل کے لیے امریکا اور ایران کے مندوبین آج برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر ثالث پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برجنسٹاک میں بات چیت میں فریقوں کے کون سے مندوبین شرکت کریں گے اور یہ کس نوعیت کی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول ، ڈیزل کتنا سستا ہوگا؟نئی قیمتیں سامنے آگئیں
سوئس حکومت نے میٹنگ سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی۔ میٹنگ میں دیگر ممالک کی شرکت سے متعلق بات بھی نئے اعلامیہ سے نکال دی گئی۔