بینک آف انگلینڈ کا شرح سود 4.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: بینک آف انگلینڈ عمارت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 4.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 رکنی مانیٹری کمیٹی میں سے 6 نے شرح برقرار اور تین نے کمی کے حق میں ووٹ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غذائی اشیاء اور پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے سبب شرح سود برقرار رکھنے کیلئے دباؤ تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مئی میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اس دوا کا استعمال بچوں اور بزرگوں کیلئے خطرناک،ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا