ڈریپ نے 'ٹوئیر' 0.5 ملی گرام ٹیبلٹ بیچ نمبر55"غیر معیاری قراردیدیا

Jun 19, 2025 | 18:56:PM
ڈریپ نے 'ٹوئیر' 0.5 ملی گرام ٹیبلٹ بیچ نمبر55
کیپشن: ڈریپ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابرشہزادترک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے اعصابی امراض کی دوا 'ٹوئیر' 0.5 ملی گرام ٹیبلٹ" کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ 

ڈریپ نے 'ٹوئیر' 0.5 ملی گرام ٹیبلٹ" کے بیچ نمبر 55 کو غیر معیاری قرار دے دیااورمارکیٹ سے فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ فیلڈ فورس اور صوبائی ڈرگ کنٹرول کو دوا مارکیٹ سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری دوا کا استعمال بچوں، بزرگوں اور کمزور افراد کیلئے خطرناک ہے۔ 

میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کو دوا کی ترسیل روکنے،سٹاک کمپنی کو واپس کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سرمائے کی مارکیٹوں میں ڈالر کا راج برقرار، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار