یاسمین راشد ،اعجاز چودھری ،میاں محمود الرشید سمیت 6 رہنماوں کا جیل ٹرائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے زیر حراست رہنماوں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کے خلاف شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا ، پراسیکیوشن کے 10 گواہان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، پراسکیوشن کے دیگر 7 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی، ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی ، کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمہ مین تین گواہان نے شہادت قلمبند کرائی۔
مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں 4 گواہان نے بیانات قلمبند کرائے ، نیشنل پارک گلبرگ میں کینٹینر جلانے کے مقدمہ میں دو گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی، شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ کیس میں ایک گواہ نے شہادت ریکارڈ کرائی،شیر پاؤ پل میں ایک گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی گئی۔
گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 6 گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی گئی ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ،مقدمات کے برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے،زیر حراست رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں ،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اُکسانے کا الزام ہے۔
دریں اثنا جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،فریقین نے ضمانتوں کی درخواست پر اپنے دلائل مکمل کئے۔
دونوں مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ 24 جون کو سنایا جائے گا، مقدمہ نمبر 109/23 تھانہ سرور روڑ میں فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ، ملزمہ نے تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 108/23 اور مقدمہ نمبر 109/23 میں ضمانت دائر کر رکھی ہے، مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اُکسانے کی دفعات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :شاہ محمود کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب