اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 21 ہزار 629 کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی‘‘
ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔