کم عمری میں شادی کیوں کی؟ اداکارہ غنیٰ علی نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کی وجہ بتادی۔
اداکارہ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔
غنیٰ علی نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے شادی ایک قسم کا تحفظ فراہم کرتی ہے، کیونکہ شادی کے بعد انہیں معاشرتی طور پر زیادہ عزت دی جاتی ہے۔
معروف اداکارہ نے کہاکہ وہ 26 سال کی عمر میں تنہائی محسوس کرنے لگی تھیں اور دل سے کسی ہمسفر کی دعا کرتی تھیں، اللّٰہ نے ان کی دعا سن لی اور ایسا جیون ساتھی عطا کردیا جس کے ساتھ وہ خوشی سے زندگی گزار رہی ہیں اور خود کو بےحد محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
غنیٰ علی نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ہمیشہ انہیں اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ اگر عورت اپنی حدود کا خیال رکھے تو معاشرہ بھی اس کی عزت کرتا ہے، خواتین کو اپنی عزت خود بنانی پڑتی ہے اور ہر وقت ہر تقریبات یا محفلوں میں شرکت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا
غنیٰ علی نے کہا کہ وقار اور اخلاقیات ہر عورت کی پہچان ہونی چاہیے،یہی طرزِزندگی عزت اور تحفظ کا باعث بنتا ہے۔