عسکری فتح سے ہمیں سفارتی فتح ملی: مصدق ملک

Jun 19, 2025 | 11:59:AM
 عسکری فتح سے ہمیں سفارتی فتح ملی: مصدق ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ،جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے۔

 ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے۔

 ہم ایران کو جانتے ہیں لیکن پاکستان کی طرح کوئی نہیں جانتا، یہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیان سے لگتا ہے پاکستان بھی ایران کے معاملے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہے۔

 ایران کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔ اور پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔