مرکزی جمعیت اہلحدیث کاضمنی انتخابات میں ن لیگ کی مکمل حمایت کا اعلان 

Jun 19, 2022 | 21:36:PM
مرکزی جمعیت اہلحدیث، ڈاکٹر ساجد میر، سردار ایاز صادق، رانا مشہود، مجتبی شجاع الرحمن، ملاقات کی،
کیپشن: مسلم لیگ ن پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث ڈاکٹر ساجد میر نے  لاہور میں سردار ایاز صادق، رانا مشہود احمد، بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمن پر مشتمل سے ن  لیگی قیادت کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر ساجد میر نے آئندہ ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواران کی ہر ممکن حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہمیشہ سے شریف برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی آئی ہے۔
 اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی سردار صادق نے کہا کہ ن لیگ اور جمعےت اہلحدیث کا دل اکٹھا دھڑکتا ہے اور 17 جولائی ان دونوں جماعتوں کی عشروں پرانی رفاقت کی فتح کا دن ہو گا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت ایک منفرد اتحاد کی حامل ہے جس میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتحاد آئندہ عام انتخابات میں بھی قائم و دائم رہے گا۔
 ممبر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور اراکین اسمبلی ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی سے رابطے میں ہے۔ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، خان صاحب کے علاوہ ہر کوئی بات کرنے کو تیار ہے۔ رانا مشہود احمد نے مزید کہا کہ عمران خان امریکی صدر کے فون کا انتظار کرتے رہے، لیکن اپنے لوگوں سے دوری اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پی ٹی آئی حکومت کے برعکس گالم گلوچ کی بجائے پرفارمنس پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی مسترد