ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جا ری

Jun 19, 2021 | 23:24:PM
 ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ابوظبی میں آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔کراچی کنگز کے 177 رنز کے ہدف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی اور یوں اسے 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئیں۔اسلام آباد اور ملتان کی ٹیمیں بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلندرز کی سب امیدیں ختم ۔۔کراچی کنگز کو دانش عزیز نے پلے آف میں پہنچادیا