مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی پرانی حیثیت بحالی پر تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مودی سرکار نے عالمی دباؤ پرمقبوضہ کشمیر پر اے پی سی طلب کر لی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی پرانی حیثیت کی بحالی پر بات چیت کاامکان ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر مودی سرکار نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی ہے، مودی کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس 24 جون کوہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مودی سرکار پر تنقید کرنے والی محبوبہ مفتی کو مدعو کیا گیا، محبوبہ مفتی نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت سے کامیاب۔ ایرانی صدر منتخب