4دن تک گیس نہیں ملے گی۔۔شہری اپنا انتظام خود کر لیں

Jun 19, 2021 | 11:09:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)کراچی میں ایک اور بحران نے سر اٹھا لیا۔بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے بعد گیس پریشر میں بھی کمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ سندھ بھر کےسی این جی اسٹیشنز پرآئندہ دو روزگیس کی فراہمی معطل رہے گی،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  گیس پریشر میں  کمی کا مسئلہ 4 دن تک جاری رہے گا۔