روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین پر ٹینکر مالکان کا شدید تحفظات کا اظہار 

Jul 19, 2026 | 12:03:PM
روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین پر ٹینکر مالکان کا شدید تحفظات کا اظہار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کو ہنگامی خط ارسال کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیلی پرائسنگ کے نظام سے ٹینکر انڈسٹری کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کاروبار چلانا مشکل ہو جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس فیصلے کے باعث ٹینکر آپریشنز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت فی لیٹر  پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ٹینکر مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا پرانا نظام بحال رکھا جائے کیونکہ ڈیلی پرائسنگ کا فیصلہ صنعت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔