قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل پیسے بھی کمانے لگا، ایک ہزار ڈالرز کما لیئے

Jul 19, 2025 | 22:27:PM
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل پیسے بھی کمانے لگا، ایک ہزار ڈالرز کما لیئے
کیپشن: پارلیمنٹ ہاؤس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسمبلی کی کارروائی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں پذیرائی ملنے لگی، یوٹیوب چینل سے پاکستانی پارلیمان نے اب تک ایک ہزار ڈالرز بھی کما لیے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً یوٹیوب چینل کو بھارتی صارفین کی جانب سے غیر معمولی توجہ مل رہی ہے۔ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران دو ماہ میں اسمبلی چینل کو 61 لاکھ سے زائد ویوز ملے، جن میں سے 84 فیصد بھارت سے تھے۔

قومی اسمبلی کی کارروائی کو بھارتی عوام نے نہ صرف دلچسپی سے دیکھا بلکہ لائیو بھی فالو کیا۔ ایک سال قبل قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل میڈیا پیجز میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کیے گئے تھے۔

یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 2,500 سے بڑھ کر 39,000 تک پہنچ چکی ہے، اور چینل مونیٹائز ہو چکا ہے، جس سے اب تک ایک ہزار ڈالرز کی آمدنی حاصل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کے 5طیارے مار گرائے،امریکی صدر نے تصدیق کردی