ایران میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،21 افراد جاں بحق، 35 زخمی

Jul 19, 2025 | 18:48:PM
ایران میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،21 افراد جاں بحق، 35 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تہران (پاکستان نیوز)ایران کے شہر کاور کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کا نقصان ہونے پر فضا سوگوار ہے، حادثے میں کم از کم 21 افراد جان سے گئے جب کہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے ہے، تاحال حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر جائے حادثہ کی تصاویر میں بس کو پہاڑی سڑک پر الٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں ٹریفک حادثات کی شرح خطرناک حد تک بلند ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سڑک حادثات میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکومت نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس افسوسناک واقعے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بس کہاں جا رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کی معلومات کو جمع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ سے ایم این اے چودھری نصیر احمد کی ملاقات