وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اوروزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان ملاقات 

باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

Jul 19, 2025 | 13:19:PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اوروزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان ملاقات 
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اوروفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان ملاقات ہورہی ہے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اس موقع پرکہا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس،علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں میڈیا کا تعمیری کردار قابل تحسین ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کے درمیان ہونےوالی اسملاقات میں قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔