لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس،علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

Jul 19, 2025 | 12:55:PM
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس،علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈاپور  اور شفقت محمودکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  میں علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وزیراعلیٰ کے پی اور شفقت محمود کا چالان عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔

سماعت کے سلسلے میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس میں نامزد غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ علی امین اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں پیشی کےنوٹسز بھی جاری کردیے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانابارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔