عائزہ خان اور ریشم کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ریشم نے متعدد پلیٹ فارمز پر خلیل الرحمن قمر کو تنقید کا نشانہ ،مگر ان ہی ڈرامے کے ٹائیٹل سانگ کوبہت خوبصورتی سے گنگنایا۔
تفصیلات کے مطابق عائزہ اور اداکارہ ریشم ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے ۔ یہ تو کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ان دونوں ایکٹریس کا نیا پراجیکٹ کیا ہے۔ لیکن دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا پر نئے پراجیکٹ کے حوالے سے کچھ پوسٹنگ کی ہےاداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ایک ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا جس میں انکے ساتھ ریشم اور ماڈل سونا رفیق موجود ہیں۔ جو بالی وڈ کے مشہور گانے ’ لندن ٹھومک دا’ میں ڈانس کرتیں نظر آرہی ہیں ۔
View this post on Instagram
اسی پراجیکٹ کے دوان میک اپ روم میں پاکستان کی مقبول اداکارہ ریشم نے عائزہ کے لئے ان کے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کے ٹائیٹل ٹریک کو گنگنایا ۔ جس میں عائزہ نے بھی ریشم کا ساتھ دیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ ریشم نے متعدد مرتبہ میرے پاس تم ہو ڈرامے کے خالق اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ان کے خواتین کے بارے میں دیئے گئے بیانات پر بہت تنقید کا نشانہ بنایا۔