نور مقدم کی والدہ کا ویڈیو بیان وائرل ،کیا کہا؟اہم خبر جانیے

Jul 19, 2022 | 12:29:PM
نور مقدم کی والدہ کا ویڈیو بیان وائرل ،کیا کہا؟اہم خبر جانئے
کیپشن: نور مقدم اوراس کی والدہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں نور مقدم کی والدہ نے کہا ہے کہ نور کو 20 جولائی کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو جائے گا اور ہم نے نور کے بغیر یہ ایک سال جس طرح گُزارا ہے، وہ میں، میرے رشتے دار اور دوست جانتے ہیں، ہم راتوں کو سو نہیں سکے، ہمیں دن کو سکون نہیں ملا لیکن میں آج سب ماؤں بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب 20 جولائی کو ایف نائن پارک آ کر میرا اور اپنا ساتھ دیں۔

نور مقدم کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ جس طرح میری نور کے ساتھ ہوا، وہی سب مستقبل میں کسی اور کی نور کے ساتھ ہو، ہمیں اپنی بچیوں کی حفاظت کے لئے نکلنا ہوگا، میرا ساتھ دیں،میرا دکھ ایک ماں ہی سمجھ سکتی ہے۔

دوسری جانب اُشنا شاہ نے نور مقدم کی والدہ کے ویڈیو بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ کیلئے دُعا کی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا،نور مقدم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی