پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)اسپیئرزآف وکٹری 2026کثیر القومی مشق ، پاک فضائیہ کا ایف 16 بلاک 52 طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان فضائیہ کے دستے میں ایف-16 بلاک-52 طیارے اور مخصوص فضائی و زمینی عملہ شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ۔۔۔ ہوش اڑا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا
کثیرالقومی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری–2026 میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کا دستہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچا۔
مشق میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکہ کے لڑاکا طیارے شریک ہیں ۔