وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ، پلازہ آتشزدگی پر ہر ممکن تعاون کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی. انہوں نے کمرشل عمارت کو آگ لگنے سے ہونے والے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز گل پلازہ کراچی میں آگ لگنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو سندھ حکومت کی مکمل معاونت کرنے کی ہدایت کی تھی.
آج فون پر مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں. وزیرِ اعظم نے کہا، گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے مربوط و مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے. وزیرِ اعظم نے کہا،مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ایک مربوط نظام کی تشکیل میں وفاق، صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے.