سالگرہ کے تحفہ کے طور پر شادی کی پیش کش کی :نک جانس

Jan 19, 2023 | 21:46:PM
نک جانس
کیپشن: نک جانس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نک جانس نے ایک انٹرویو میں شادی کے سارے راز فاش کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کو 36 ویں سالگرہ کے تحفہ کے طور پر شادی کی پیش کش کی ۔

امریکی گلوکار کا پریانکا کو پرپوز کرنے کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے سالگرہ کے اگلے روز پریانکا کو پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔انہوں نے اس فیصلہ کی وجہ بھی بتائی کہ وہ ایسا اس لیے کرنا چاہتے تھے تاکہ دونوں دن کا الگ الگ جشن منایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی محبت سے شادی کا سوال پوچھنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

واضح رہے دسمبر 2018 میں نک جانس اورپریانکا چوپڑا کی شادی ہوئی اور15 جنوری 2022 کو دونوں نے اپنی بیٹی کا استقبال کیا جس کا نام مالٹی میری چوپڑا رکھا ۔