مائیکروسافٹ کا 10 ہزار ملازمین فارغ کرنیکا اعلان

Jan 19, 2023 | 16:11:PM
مائیکروسافٹ کا 10 ہزار ملازمین فارغ کرنیکا اعلان
کیپشن: ٹیکنالوجی کمپنی ان دنوں مالی و معاشی مسائل کا شکار ہے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بدحالی کے باعث مائیکرو سافٹ نے مارچ میں 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ٹریلین کی اس کمپنی کے دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔

مائیکروسافٹ اور ایمازون کو کورونا کی وباء کے دوران سینکڑوں ملازمین بھرتی کرنے کے بعد عالمی اقتصادی مندی کا سامنا ہے۔