انویسٹی گیشن نظام بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن نظام بہتر بنانا اولین ترجیح ہے،سرکاری و نجی املاک پر قبضے کرنے والوں کے مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر ٹارگٹڈ آپریشنزمیں تیزی لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسرقبضہ مافیا کی پشت پناہی میں ملوث بااثر افراد کے خلاف بلا تاخیرایکشن کو یقینی بنائیں۔شہادتوں کو محفوظ کرنے اور بروقت لیبارٹری نہ بھجوانے کی صورت میں ذمہ داروں کو جواب دینا ہونا ہوگا۔ صنفی جرائم کی روک تھام اور ملزموں کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کویقینی بنایا جائے۔
آئی جی نے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے اوربڑے مگر مچھوں کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ایم ڈی، سیف سٹی علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کنور شاہ رخ،ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فاروق مظہر،ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر رائے، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، صاحبزادہ شہزاد سلطان،ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ مقصود الحسن، ڈی آئی جی آئی اے بی عمران محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خر م علی شاہ، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ویلفیئر آغا یوسف، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شارق کمال، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی ایس پی یو، راو¿ منیر احمد،ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔