پاکستان کے زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) پاکستان کے زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید بڑھ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے مترعلق نئی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ سٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ سٹیٹ بینک کے فارن کرنسی کے ذخائر میں 1.91 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس ایک کروڑ اکانوے لاکھ ڈالر کے اضافے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن کرنسی کے ذخائر 16.19 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ اس وقت کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ذخائر اور پرائیوٹ بینکوں کے ذخائر ملا کر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں7.32 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ مجموعی ذخائر اب 21.30 ارب ڈالر ہیں۔
یہ بھی پڑحیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا