2028 کاٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،8ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کر لیا

Feb 19, 2026 | 13:47:PM
2028 کاٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،8ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے سے سپر ایٹ میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے 2028 کے میگا ایونٹ کیلئے براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، جس میں بھی 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:انجری :سری لنکن باؤلر متھیشاورلڈ کپ سے باہر

 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو 2028 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہونے کی حیثیت سے پہلے ہی ٹورنامنٹ میں براہِ راست شرکت حاصل ہے۔

اس کے علاوہ 9 مارچ تک آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ کی اگلی 3 بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں گے

 ان تین ٹیموں میں بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں جبکہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔