سندھ کے تیس اضلاع میں نئی بھرتیاں ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کےتیس اضلاع میں نئی بھرتیاں ہوں گی۔
گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین رکھے جائیں گے جس کے لئےتمام ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دے دیا گیاہے۔
سندھ کے تیس اضلاع میں گریڈ ایک سے چار تک کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے یونین کونسل، ٹاؤن، تحصیل اور ضلعی سطح پر تقرریاں ہوں گی۔
حکومت نے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی تیار کردہ فہرستوں کی منظوری دے دی ہے، یہ انٹرویو اور ٹیسٹ دو ہزار تئیس میں لئے گئے تھے،اس میں نائب قاصد، چوکیدار، سینیٹری ورکر، ڈرائیور اور ڈسپیچ رائیڈر سمیت دیگر آسامیاں شامل ہیں۔
کراچی ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں بھی بھرتیاں ہوں گی، نئی بھرتیوں کا عمل جون دو ہزار ستائیس سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے مستعفی ہونے کااعلان کردیا
ایم کیو ایم پاکستان نے ان سفارشات پر اعتراض کیا کرتے ہوئے معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔