صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے مستعفی ہونے کااعلان کردیا

Feb 19, 2026 | 12:57:PM
صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے مستعفی ہونے کااعلان کردیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی  نے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر طارق بگٹی نے کہاکہ میں وزیر اعظم پاکستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ ٹاسک دیا،ہم نے جب ٹیم سنبھالی اس وقت سے محنت کرکے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا،میں چیف آف آرمی سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کروانے پر فیلڈ مارشل کا شکر گزار ہوں ۔
 طارق بگٹی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ہاکی کا ساتھ دینے پر بے حد مشکور ہیں ،میں وزیر اعظم پاکستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پرو لیگ کے لیے فوری فنڈز دئیے ۔
 طارق بگٹی نے کہاکہ قائمہ کمیٹی برائے کھیل میں یہ فیصلہ ہوا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ تمام معاملات دیکھے گا،وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے جو دعویٰ کیا کہ فنڈز دیے ہیں بالکل غلط ہے فنڈز پی ایس بی کے پاس ہیں ،ارجنٹائن میں ہونے والے پہلے فیز میں پی ایس بی نے بروقت فنڈز نہیں دئیے ،ایف آئی ایچ کے صدر سے درخواست کی کہ ہماری مدد کی ،ارجنٹائن والے فیز کے تین ہزار سے زائد ڈالرز کل ایف آئی ایچ کو ادا کیے ہیں ۔
 طارق بگٹی نے کہاکہ آسٹریلیا میں ہونے والے دوسرے فیز میں دو مرتبہ پی ایس بی حکام کو یاد دہانی کروائی کہ ہوٹل کی بکنگ کروا دیں،مجھے پی ایس بی حکام کی طرف سے کہا گیا کہ ہم آڈٹ پیرا سے ڈرتے ہیں ،ہمیں ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے چار روز قبل ہمیں فنڈز دئیے گئے ،جب ٹیم آسٹریلیا پہنچی تو بکنگ کینسل ہوچکی تھی اور 50 ہزار ڈالرز کی جگہ 70 ہزار ڈالرز کرایہ مانگا گیا،اس صورت حال میں ٹیم انتظامیہ نے جو بہترین انتظام ہوسکتا تھا وہ کیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
طارق بگٹی نے کہاکہ میں صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے  وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مکمل انکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں ،کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سال کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے  کیونکہ عماد بٹ نے ٹیم انتظامیہ کو دھمکیاں دیں اور بڑے لوگوں کے فون اٹھا کر کہا کہ کام ہو گیا ہے۔ 
طارق بگٹی نے مزیدکہاکہ قائد اعظم گیمز میں تین روز میں 28 کروڑ روپے خرچ کئے گئے مگر قومی کھیل کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔