کراچی:گھر کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکہ، نوجوان جھلس گیا

Feb 19, 2025 | 23:11:PM
کراچی:گھر کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکہ، نوجوان جھلس گیا
کیپشن: فوٹو گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم )کراچی میں گھر کے ٹینک میں گیس بھر جانے سے خوفناک دھماکہ ہوا جس سے 22 سالہ نوجوان بُری طرح جھلس گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری علی اکبر شاہ گوٹھ گلی نمبر 3 کے گھر کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا۔

گھر کا ٹینک کافی عرصہ سے بند تھا کہ نوجوان نے پانی کی مقدار جانچنے کے لئے ٹینک کا ڈھکن ہٹایا۔

موم بتی کے ذریعے چیک کرنے لگا تو اچانک دھماکا ہو گیا۔

واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نوجوان کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔