عرب اتحاد کی کارروائی ۔سمندر میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی تباہ

Feb 19, 2022 | 11:22:AM
بارودی مواد سے بھری کشتی تباہ، فائل فوٹو
کیپشن: بارودی مواد سے بھری کشتی تباہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)حوثی باغیوں نے بارودی مواد سے بھری کشتی کویمن کی بندرگاہ حودیدہ سے روانہ کیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ بحیرہ احمرمیں حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی تباہ کردی ہے۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغی اپنی کارروائیوں کے لئے یمن کی بندرگاہ حودیدہ کی بندرگاہ استعمال کررہے ہیں جو علاقے میں بحری تجارتی سرگرمیوں اورعالمی تجارت کے لئے خطرہ ہے۔

  واضح رہے کہ حوثی باغی حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات پرمتعدد حملے کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور کا قذافی سٹیڈیم ”بابر اعظم “کے نعروں سے گونج اٹھا ،ویڈیو وائرل