طالبہ کے قتل کا ڈراپ سین؛ قاتل کا سنسنی خیزانکشاف

Feb 19, 2022 | 10:40:AM
لڑکی نگینہ چانڈیو قتل کیس کا ڈراپ سین سامنے آگیا
کیپشن: طالبہ کا قتل(فائل فوٹو)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ضلع دادو کے علاقے تھانہ سیتا روڈ کی حدود میں 20 جنوری کو نوجوان لڑکی نگینہ چانڈیو کی تشدد زدہ نعش برآمد ہونے کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔

ضلع دادو کے تحصیل سیتاروڈ تھانے کی حدود میں 20 جنوری کو نوجوان لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کےمعاملے میں اہم پیشررفت ہوئی۔لڑکی نگینہ چانڈیو قتل کیس کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔نویں کلاس کی طالبہ نگینہ چانڈیو کا قاتل ان کا پریمی مہتاب چانڈیو نکلا۔سیتا روڈ پولیس نے مہتاب چانڈیو کو گرفتار کرلیا قاتل نے نگینہ چانڈیو کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ساہیوال میں اوباش نے بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 ملزم مہتاب چانڈیو کا کہناتھا کہ نگینہ چانڈیو کو مینے شادی کا جھانسہ دیکر گھر سے بھگایا۔نگینہ چانڈیو کو اپنے دوست شوکت چنہ کی مدد سے بلوچستان لے گئے۔بلوچستان میں کچھ روز رہنے کے بعد پیسے ختم ہونے پر واپس لوٹ آئے۔ واپسی پر نگینہ چانڈیو کی موبائل فون بھی بیچ ڈالا۔

واپسی پر نگینہ چانڈیو کو سب کچھ سچ بتایا کہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی مزید خرچے کے لیے پیسے بچے ہیں۔نگینہ چانڈیو نے کہا کہ واپسی پر ورثا ماردیں گے اس لیے مجھے اپنے ہاتھوں سے گلا دبا کر مار دیں۔ ملزم مہتاب چانڈیو  نے اعترافی بیان میں مزید کہاکہ شوکت چنہ کی مدد سے نگینہ چانڈیو کا گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:محبوب کے پیار میں پاگل خاتون نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل