غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے،پرویز رشید نے اپیل دائر کردی

Feb 19, 2021 | 14:13:PM
غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے،پرویز رشید نے اپیل دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا اقدام ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے،انہوں نے اپیل میں کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے، اعتراض دور کرنے لئے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، میں الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کے لئے تیار ہوں۔پرویز رشید نے اپیل میں الیکشن ٹریبونل سے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریٹرننگ افسر نے پرویز رشید کو پنجاب ہاؤس انتظامیہ کا پانچ ہزار روپے کا نادہندہ ہونے کی بنا پر انکے کاغذات مسترد کئے ہیں۔