امریکی ٹینس سٹا رسرینا ولیمز شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

Feb 19, 2021 | 00:02:AM
 امریکی ٹینس سٹا رسرینا ولیمز شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو نومی اوساکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق میچ میں شکست کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران سرینا ولیمز آبدیدہ ہوگئیں اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے میچ کے دوران بہت غلطیاں کیں۔

سرینا ولیمز نے کہا کہ ان کے پاس مواقع تھے جہاں میں جیت سکتی تھی لیکن میرے لیے آج کا دن بہت ہی برا تھا۔شکست کے باعث سرینا ولیمز کا 24ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھوار رہ گیا۔