بانی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس  کی سماعت کل ہونے کاامکان

Dec 19, 2025 | 22:45:PM
بانی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس  کی سماعت کل ہونے کاامکان
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو آگاہ کردیا۔

یادرہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی۔16 اکتوبر کے بعد کیس کی سماعت 3 بار ملتوی ہوچکی ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت، ملزمان کا 342 کا بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔استغاثہ کے جواب الجواب داخل کرانے کے بعد فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی