مذاکرات  ہی  بحران کا حل،جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا میڈیا کو خط

Dec 19, 2025 | 19:40:PM
مذاکرات  ہی  بحران کا حل،جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا میڈیا کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے  میڈیا کو  ایک خط لکھا ہے،جس میں انہوں نے کہا ہےکہ  پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سمجھتے ہیں کہ  ہر سطح پر  گفت وشنید ہی واحد حل ہے ،مذاکرات  ہی  بحران سے نکال سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید نے خط لکھا  ہے ، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال آٹھ ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے ، ہر محب وطن کی زمہ داری ہے کہ وہ ملک کا سوچے اور پُرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سمجھتے ہیں کہ  ہر سطح پر  گفت وشنید ہی واحد حل ہے ،مذاکرات  ہی کو بحران سے نکال سکتے ہیں 

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیں ،وسیع تر مشاورت درحقیقت مذاکرات کا دروازہ ہے۔محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ،جیل ملاقاتیں انکا حق ہے، شاہد خاقان عباسی