شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بند کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں,سید عمران احمد نے بتایا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں,سید عمران احمد نے بتایا کہ تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا