کراچی: باؤلے کتے نے 20 شہریوں کو کاٹ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی) کراچی میں آوارہ کتوں کی بھر مار، باؤلے کتے نے ایک ہی دن میں 20 شہریوں کو کاٹ لیا ہے۔
ریبیز زدہ کتے نے انسانوں کے ساتھ کتوں کو بھی کاٹا ہے، زخمیوں میں بچے اور بڑے بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو انڈس ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کرکے ویکسین لگائی گئی۔
ترجمان کے مطابق علاقہ مکین ریبیز زدہ کتے سے خوفزدہ ہیں۔
مزید پڑھیں:موٹرسائیکل اور کار چلانے والے خبردار!
دوسری طرف انڈس ہسپتال میں رواں سال 8 افراد ریبیز کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔
رواں سال کے دوران انڈس ہسپتال میں ساڑھے16 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کتوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔