موٹرسائیکل اور کار چلانے والے خبردار!

Dec 18, 2025 | 15:22:PM
موٹرسائیکل اور کار چلانے والے خبردار!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)کراچی والے ہوجائیں ہوشیار،کل سے موٹرسائیکل اور کار سواروں  کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس ٹیمپر یا چھپائی گئی ہیں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

حکام نے کہا کہ ای چالان سے بچنے کی اب گنجائش نہیں ،ضلعی پولیس ، ٹریفک پولیس ، ایکسا ئز اور دی پی ایل سی مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گے۔

پولیس حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن موٹرسائیکل اور کار سوار نمبر پلیٹس کو درست کرلیں  ۔

خلاف ورزی پر کار یا موٹرسائیکل کو ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری