سابق رکن اسمبلی ابراہیم جتوئی اور شاہزین خان جے یو آئی میں شامل

Dec 19, 2023 | 19:47:PM
سابق رکن اسمبلی ابراہیم جتوئی اور شاہزین خان جے یو آئی میں شامل
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق ایم این اے نصراللہ خان بجارانی کے صاحبزادے شاہزین خان بجارانی اور شکارپور سے سابق ایم این اے ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی نے جمعیت علماء اسلام (ف) مین شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی رہنما علامہ راشد سومرو نے شاہزین خان بجارانی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ شاہزین بجارانی جے یو آئی کی ٹکٹ پر کشمور انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی صوبہ سندھ میں انتخابات کیلئے تیار ہے، پورے سندھ میں اپنے امیدوار سامنے لائیں گے اور انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

علامہ راشد محمود نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں 50 خواتین امیدوار بھی حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ آتی رہی ہیں، بلاول بھٹو

سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے جبکہ دیگر پارٹیوں کیلئے بھی دروازہ کہلا ہے سب سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو، دوسری صورت میں کچے کے علاقے میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کریں گے۔

دوسری جانب سابق ایم این اے ابراہیم جتوئی نے علامہ راشد سومرو کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب  کی لیڈرشپ میں ہماری کوشش ہوگی کے  عوام کی خدمت کریں۔