سندھ میں تیل،گیس کے ذخائر دریافت

مہنگے تیل ،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ،پاکستان کے صوبہ سندھ میں قدرتی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا

Dec 19, 2022 | 15:18:PM
 تیل ،گیس,24 نیوز, سانگھڑ ,او جی ڈی سی ایل,کنویں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگے تیل ،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ،پاکستان کے صوبہ سندھ میں قدرتی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،یہ ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے ہیں ۔او جی ڈی سی ایل نے 26 جون 2022 کو تیل اور گیس کی تلاش شروع کی۔
 سرکار ی دستاویزات کے مطابق 3400  میٹرگہرائی   سے ذخائر دریافت ہوئے ،سانگھڑ چک 5 جنوبی سے 2 ہزار بیرل یومیہ تیل نکالا جائے گا،کنویں سے 13 لاکھ کیوبک فٹ  یومیہ گیس  بھی دریافت ہوئی ہے۔